سوال نمبر 727
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کی حضرت حدیث شریف میں ہے کی میدان محشر میں نفسی نفسی اذہبو الا غیری یعنی اس وقت سب کو اپنی فکر ہوگی اور قرآن مجید میں ہے کی اللہ کے ولیوں کو نہ کوئی خوف ہے نہ کوئی غم تو حضرت قیامت میں بھی یہ حضرات بے خوف ہونگے اور حضرت دوسرا سوال یہ ہے کی بروز قیامت ہمارے سرکار پیارے مصطفٰی صل اللہ تعالیٰ علیہ وسلم امت کی شفاعت فرمائیں گے بیشک فرمائیں گے اب حضرت جو حدیث پاک ہے کی قیامت میں عالم حافظ حجاج اور نیک لوگ، لوگوں کو بخشوائیں گے تو ہمارے سرکار ان حضرات کے لیے کچھ لوگوں کو چھوڑ ینگے کیا جب کی سرکار جہنم سے بھی نکال کر لوگوں کی شفاعت فرمائیں گے حضرت جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا؟
سائل نثار احمد پیاگ پور بہرائچ شریف
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جواب :-- (1) جی ہاں میدان قیامت میں نفسی نفسی ہوگا اور اس دن بھی اولیاءاللہ کو نہ خوف ہوگا نہ غم وہ قیامت کی ہولناکیوں سے محفوظ رہیں گے کیونکہ انھوں نے دنیاں ہی میں اپنے رب کو راضی کرلیا اور رب انسے راضی ہوگیا جیسا کہ ارشادربانی ہے الخلاء يومئذ بعضهم لبعض عدو الاالمتقين سارے دوست احباب اس دن دشمن ہونگے سوائے پرہیزگاروں کے انھیں کی دوستی اورولایت کام آئے گی( قرآن سورة الزخرف)
جواب (2) حضورکی شفاعت سب کے لئے ہوگی علامہ مفتی احمدیارخاں نعیمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں شفاعت دوقسم کی ہے (کبری )(صغری) شفاعت کبری حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص سے ہے جسکا فائدہ تمام خلقت کوہوگاحتی کی کفار کوبھی بہارشریعت ج اول ص 70
مرات المناجیح ج7 ص 403
جبتک حضورصلی اللہ علیہ وسلم باب شفاعت نہ کھولیں گے کسی کوشفاعت کرنے کی اجازت نہ ہوگی
المعتقد المنتقد ص 240
حضور صلی اللہ علیہ وسلم رفع درجات کے لئے صالحین حتی کہ انبیاءکرام کی شفاعت اور گنہگاروں کی معافی کے لئے گنہگاروں کی شفاعت فرمائینگے
الحاصل حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے تماخلقت کوفائدہ ہوگا اور جوشفاعت کی اہلیت نہیں رکھتے انکی شفاعت نہیں فرمائیں گے (رواہ الترمزی وابن ماجہ مشکوة شریف ص 494ج ثانی حدیث 9سطر6/5/4باب الحوض والشفاعتہ مفصل ثانی
واللہ اعلم
کتبہ
فقیرابوالثاقب محمدجوادالقادری واحدی انصاری روسوی ثم لکھیم پوری
فقیرابوالثاقب محمدجوادالقادری واحدی انصاری روسوی ثم لکھیم پوری
0 تبصرے