آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا کھانے سے پہلے پورا بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا ضروری ہے؟

سوال نمبر 737

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ 
سوال 
کھانا کھانے سے پہلے کیا پورا بسم اللہ  پڑھ سکتے ہیں؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں 
سائل  محمد شمشیر رضا  نوری 
کشی نگر





وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
 الجواب بعون المک الوہاب
کھانا کھانے سے پہلے پورا بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ سکتے ہیں کوئی حرج نہیں _
عام کتب 

 فقیہ العصر حضرت امام غزالی علیہ الرحمہ اپنی مشہور زمانہ تصنیف احیاء العلوم میں  کھانا کھانے کے آداب کے متعلق  تحریر فرماتے ہیں کہ کھانے کے شروع میں بسم اللہ اور آخر میں الحمد للہ پڑھے اور اگر ہر لقمہ کے ساتھ بسم اللہ کہے تو یہ اچھا ہے تاکہ اسے کھانے کی حرص اللہ تعالٰی کے ذکر سے غافل نہ کرے
مزید ارشاد فرماتے ہیں 
کہ  پہلے لقمہ کے ساتھ بسم اللہ دوسرے لقمہ کے ساتھ بسم اللہ الرحمن اور تیسرے  کے ساتھ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور بلند آواز سے پڑھے تاکہ دوسروں کو بھی یاد آجائے دائیں (right) ہاتھ سے کھائے نمک سے شروع کرے اور اسی پر ختم کرے لقمہ چھوٹا ہو اور اچھی طرح چبائے جب تک اسے نگل نہ لے دوسرے لقمہ کی طرف ہاتھ نہ بڑھائے کیوں کہ یہ کھانے میں جلدی کی علامت ہے جو کچھ کھا رہا ہو اس میں عیب نہ نکالے کیوں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھانے میں عیب نہیں نکالتے تھے اگر پسند آتا تو کھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے تھے 
بخاری شریف جلد ۲ صفحہ ۸۱۴ کتاب الاطعمہ
احیاء العلوم جلد ۲ صفحہ ۱۵  کھانا کھانے کے آداب کا بیان

{مطبوعہ یوسف مارکیٹ اردو بازار لاہور }

 و اللہ ورسولہ اعلم باالصواب
 کتبــــہ 
محــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
منگلور کرناٹک انڈیا
۷ رجب المرجب ۱٤٤١ھ
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney