سوال نمبر 750
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مرید ہونا کیا ہے سنت ہے یا مستحب ہے یا واجب ہے جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی سایل محمد عباس اشرفی کچھوچھہ شریف
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجــواب بعون الملك الوھاب
بیعت ہونا یعنی مرید ہونا سنت ہے حضور سیدی سرکار تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خان علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ پیری مریدی اللّٰہ ورسول جل وعلا وصلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طاعت اور دین پر استقامت کا عہد ہے جو مریدشرعی پیر سے کرتا ہے اور یہ سنت قدیمہ مستمرہ ہے۔
جو سرکار ابد قرار علیہ الصلاۃ والسلام کے زمانہ سے چلی آرہی ہے۔
قال الله تعالى ان الذين يبايعونك انما يبايعون الله يد الله فوق أيديهم
یعنی جو لوگ تم سے اے محبوب اس پیڑ کے نیچے بیعت کر رہے ہیں بے شک وہ اللّٰہ تعالٰی سے بیعت کر رہے ہیں ان کے ہاتھوں پر اللّٰہ تعالیٰ کا دست قدرت ہے
{فتاوی تاج الشریعہ جلد دوم۔ صفحہ نمبر 16}
کتاب العقائد۔
واللہ اعلم باالصواب
محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
موبائل فون نمبر 9454675382
0 تبصرے