آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

فجر کا وقت تنگ ہو تو نماز کیسے پڑھے؟

سوال نمبر 756

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 اگر زید صبح دیر سے اٹھا اور پھر ٹائم کم تھا اس لئے وہ فجر کی فرض نماز ادا کیا اور پھر جب سورج اچھے سے نکل گیا تو وہ سنت ادا کیا تو ایسے میں وہ نیت قضا کی کرے یا نارمل ویسے ہی جیسے کرتے ہیں.........؟؟؟؟
سائل :عظیم رضا





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

الجواب بعون الملك الوھاب
فجر کی سنت اگر چھوٹ جائے تو سورج بلند ہونے کے بعد زوال سے اس کی قضا پڑھنا ہے

جیسا کہ حضور مفتی عبد السّتار صاحب ہمدانی تحریر فرماتے ہیں بحوالہ فتاوی رضویہ

سنتوں کو طلوع آفتاب بلند ہونے کے بعد قضا کرے۔
فرض کے بعد طلوع سے پہلے پڑھنا جائز نہیں۔

فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ نمبر 462/616

اگر فجر کی نماز قضا ہوگئی اور اسی دن نصف النہار سے پہلے قضا کرتا ہے تو فرض کے ساتھ ساتھ سنت بھی قضا کرلے سنت فجر کے علاوہ کسی اور سنت کی قضا نہیں ہوسکتی۔

ماخوذ از۔مومن کی نماز۔ صفحہ نمبر/92

واللہ اعلم باالصواب

محمد الطاف حسین قادری
 خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
 موبائل فون نمبر /9454675382



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney