آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

واجب، و فرض میں کیا فرق ہے؟

سوال نمبر 763

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ واجب اور فرض میں فرق کیا ہے اس کی وضاحت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی۔     المستفتی:- احسان رضوی کشنگنج بہار




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب:-- فرض اسے کہتے ہیں جو دلیل قطعی سے ثابت ہو یعنی ایسی دلیل جس میں کوئی شبہ نہ ہو جس کا ثبوت قرآن پاک یا حدیث متواترہ سے ہو۔ (فتاوی فقیہ ملت، ج۱،ص۲۰۴)
اور واجب اسے کہتے ہیں جس کی ضرورت دلیل ظنی سے ثابت ہو۔ یعنی جس کاثبوت قرآن پاک یاحدیث متواترہ سے نہ ہو،بلکہ احادیث احاد یامحض اقوال ائمہ سے ہو۔ (فتاوی فقیہ ملت ،ج۱،ص۲۰۴)
واللہ اعلم بالصواب

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
فقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی ارشدی اترولوی



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. قرائت نماز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم بلند آواز سے پڑھنے سے کیا نماز ہو جائگی

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney