آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

اپنی بیوی و بچوں کا امام بننا کیسا؟

سوال نمبر 769

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کیا اپنی بیوی اور نابالغ بچوں کو ساتھ لیکر امامت کر سکتا ہے اور زید قابل امامت بھی ہے؟
سائل عامر خان بھوساول





وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ  
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
زید اپنی بیوی اور بچوں کا امام بن سکتا ہے جیسا کہ بدرالطریقۃ صدر الشریعۃ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ مرد بالغ عورت نابالغ بچوں اور خنثی کا امام ہو سکتا ہے مگر عورت بھی مقتدی ہو تو امامت عورت نیت کرے 
بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ٤٦٩ مطبوعہ دعوت اسلامی 
 میاں بیوی اور کئ بچے ہوں تو جماعت اس طرح قائم کرے
بچے امام (زید) کے بالکل  پیچھے صف میں کھڑے ہوں اور بیوی بچوں کے صف کے بالکل پیچھے کھڑی ہو 
اور اگر صرف تین ہی لوگ ہوں یعنی میاں بیوی اور ایک بچہ تو یوں جماعت قائم کرے شوہر (زید) امامت کرے بیٹا تھوڑا پیچھے ہٹ کر داہنے طرف کھڑا ہو اور بیوی امام کے ٹھیک پیچھے کھڑی ہو
 ھکذا فی  بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ ٥٨٥
واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب
 کتبــــہ 
  العبد محمد عمران القادری التنوریری عفی عنہ
دارالعلوم اہلسنت محی الاسلام بتھریا کلاں ڈومریا گنج سدھارتھ نگر یو پی
٣ شعبان المعظم  ١٤٤١  مطابق ٢٩ مارچ ٢٠٢٠



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney