آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

دیہات میں نماز جمعہ کے بعد ظہر پڑھنا کیسا؟

سوال نمبر 781

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ 
دیہات میں جمعہ پڑھنے کے بعد کیا ظہر کی نماز جماعت سے پڑھنا واجب ہے یا نہیں 
سائل 
محمد سعید رضوی





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجــواب بعــون المـلـک الــوھـــاب"
 گاؤں میں اگر جمعہ کے نام پر نماز پڑھی گئی تو اس سے ظہر کی نماز ساقط نہیں ہوگی لہٰذا گاؤں میں جمعہ کے دن بھی ظہر کی نماز پڑھنا فرض ہے اور جماعت کے ساتھ پڑھنا واجب ہے اس کے لئے تکبیر بھی کہی جائے گی

 جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد ظہر کی نماز جماعت سے پڑھنا لوگوں پر واجب ہے کیونکہ جماعت واجب اور واجب کا مسلسل ترک گناہ کبیرہ ہے اس لئے باجماعت ظہر کی نماز پڑھنا واجب ہے اور فرداً فرداً پڑھیں گے تو ترک جماعت کی وجہ سے وہ گنہگار ہوں گے؟

(فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ نمبر 242)

ردالمختار میں
(لوصلوافی القرى لزمهم أداء الظهر) 
اسی میں ہے
(وفى المعراج عن المجتبى من لا تجب عليهم الجمعة لبعدالموضع
صلو االظهربجماعة) 
(جلد سوم صفحہ نمبر 33)

نیز شرعی کونسل آف انڈیا بریلی شریف میں علمائے کرام و مفتیان عظام نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ دیہاتوں میں بعد جمعہ نماز ظہر باجماعت پڑھنا واجب ہے؟

(فتاوی مصدقات محدث کبیر صفحہ نمبر 38)

واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ

          کتبہ
محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
 موبائل فون/9454675382



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney