آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

حضرت اویس قرنی کا دانت توڑنے والا واقعہ کیا درست ہے؟

سوال نمبر 785

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا یہ روایت درست ہے کہ جنگ احد میں حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے تھے پھر   حضرت اویس قرنی نے اپنے سارے دانت  توڑ ڈالے تھے اس واقعہ کی صحیح روایتیں حوالہ کے ساتھ تفصیل سے جواب عطا کریں 
سائل 
مشتاق احمد نظامی کلکتہ





وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب

 مذکورہ روایت موضوع اور بے اصل ہے ۔ حضور شارح بخاری علیہ الرحمہ والرضوان فرماتے ہیں کہ محض جھوٹ و افتراء ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے تھے  اور حضرت اویس قرنی وہ خبر پاتے ہی اپنے سارے دانتوں کو توڑ ڈالے _

حدیث شریف میں ہے
قال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اشتد غضب اللہ علی قوم فعلوا بنبیه یشیر الی رباعیته
غضب اللہ علی رجل یقتله رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فی سبیل اللہ 
 رواہ البخاری فی جلد الثانی_ 
یعنی رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالٰی کا غضب ایسی قوم پر سخت ہوجاتا ہے جو اپنے نبی پر ایسا کرے" اور اشارہ فرمایا اپنے رباعیہ دانتوں کی طرف" اللہ تعالٰی کا غضب سخت ہوگیا اس مرد ( ابی ابن خلف جحمی ) پر جس کو رسول اللہ نے اللہ کے راہ میں قتل فرمایا ـ_

 اور (عینی جلد 17 صفحہ 160) میں ہےکسرت رباعیته" یعنی حضور علیہ السلام کے رباعیہ دندان مبارک شہید ہوگئے اور اسکی خبر حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو ہوئی اور انہوں نے اپنے دانت شہید کر لئے یہ روایت نظر سے نہ گزری اور غالباً ایسی کوئی روایت ہی نہیں ہے اگرچہ مشہور یہی ہے ـ_
فتاوی بریلی شریف صفحہ 300_

نیز علامہ شارح بخاری علیہ الرحمتہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ یہ روایت بالکل جھوٹ اور افترا ہے کہ حضرت اویس قرنی نے یہ سنا کہ غزوۂ احد میں حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے تھے تو انہوں نے اپنا سب دانت توڑ ڈالے اور انہیں کھانے کیلئے کسی نے حلوہ پیش کیا ایسی کوئی روایت نگاہ سے نہیں گزری ہے ـ

فتاوی شارح بخاری جلد دوم صفحہ 114

واللہ اعلم باالصواب
  کتبــــــــــــــــــــــــــہ 
محــــــــــــــــــــــــــــــــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
منگلور کرناٹک انڈیا
۱۰ شعبان المعظم ١٤٤١؁ھ_



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney