آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا مرید ہونے کے لئے ماں باپ سے اجازت لینا شرط ہے؟

سوال نمبر 789

ا لسلام و علیکم و ر حمتہ اللہ برکا تہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ز ید کی اجازت کے بغیر اس کا لڑکا اور اس کی بیوی کسی پیر سے بعیت ہو سکتے ہیں یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فر مائیں

 سائل محمد عبد ا للہ رضوی






وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب

بیعت ہونے کے لۓ کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں شرط یہ ہے کہ پیر جامع الشرائط ہو۔
جیسا کہ مولانا غیاث الدین نظامی مدظله العالی لکھتےہیں ،،  زیدکی بیوی اور اس کے لڑکے کا زید کی اجازت کے بغیر بیعت ہوناجائزہے ۔بشرطیکہ پیر کے اندرشرعی اعتبار سے کوئ خرابی نہ ہو ۔
جیساکہ اعلیحضرت امام احمدرضا خان محدث بریلوی رضی عنه ربه القوی تحریرفرماتےھیں ،، کہ عالم عامل عارف کامل کےہاتھ پر شرف بیعت حاصل کرنے اور اس سے علم دین وراہ سلوک سیکھنے کےلۓ شوہر کی اجازت درکار نہیں نہ اس باب میں اس کی ممانعت کا لحاظ لازم ہے ۔جبکہ اس کے حقوق میں خلل کا اندیشہ نہ ہو ۔

فی کتاب الجھاد من البحروالنھروالدروغیرھا انما یلزمھا امرہ فیما یرجع الی النکاح وتوابعه ،، 

فتاوی رضویہ جلدنہم نصف الاول صفحہ ١٠٢ 

مصدقہ ! استاذالفقہاء حضورفقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد الامجدی علیہ الرحمةوالرضوان ۔

فتاوی فقیہ ملت جلددوم کتاب الشتی صفحہ ٤٣١

اورحضورصدرالشرعیہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےھیں ،، بیعت ہونے کےلۓ اجازت شوہر کی ضرورت نہیں مگرناراضی شوہر کا خیال رکھناضرور ہے ۔

فتاوی امجدیہ جلدچھارم صفحہ  ٣١٩

لھذا کسی کو بھی کسی جامع الشرائط صحیح العقیدہ پیرسے مرید ہونے کےلۓ اجازت کی ضرورت نہیں ۔لیکن عورت کواپنے شوہر کے ناراضگی کاخیال رکھناہوگا ۔

وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب
کتــــبہ 
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 
بتھریاکلاں ڈومریا گنج 
سدھارتھنگر یوپی 
١١     شعبان المعظم  ١٤٤١ھ 
٥      اپریل            ٢٠٢٠ء

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح 
سیدشمس الحق برکاتی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney