سوال نمبر 809
السلام علیکم ورحمت اللہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں
کہ بیت الخلاء کے چھت پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
سائل محمد حسین گونڈوی
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
بیت الخلاء کی چھت پر نماز پڑھنا جائز ہے جب کہ وہ جگہ پاک ہو٬
شرائط نماز میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جگہ کا پاک ہونا تو اگر بیت الخلاء کے اوپر کا حصہ غلاظت سے پاک ہے یعنی کوئی نجس چیز نہیں لگی ہے تو نماز ہوجائے گی؛ وہ بیت الخلاء ہو یا اور کوئی جگہ. البتہ بیت الخلاء کے چھت پر نماز پڑھنا مکروہ (تنزیہی) ہے مگر نماز ہوجائے گی.
اور اگر نجاست لگی ہے تو نماز نہیں ہوگی جب تک کہ اس کو دور نہ کیا جائے یا اس کے اوپر کوئی ایسا کپڑا یا چٹائی نا بچھادیا جائے جس سے نجاست نمازی کو نہ لگ سکے،
(ماخوذ از بہار شریعت حصہ سوم )
واللہ تعالی اعلم باالصواب
کتبـــــہ
محــــمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
منگلور کرناٹک انڈیا
۱۴/ شعبان المعظم ۱۴۴۱ ہجری
۹/ اپریل ۰۲۰۲ عیسوی بروز جمعرات
2 تبصرے
شکریہ حضور والا
جواب دیںحذف کریںلیکن حضور سوال یہ ہے کے بیت الخلاء کا ہود جو کے الگ سے دیا ہوتا ہے اسکے چھت پر نماز پڑھنا کیسا ہے
جواب دیںحذف کریں