حیلہ شرعی کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال نمبر 816

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ حیلہ شرعی کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ بینواتوجروا
سائل :-- عبداللہ بھاگل پوری 





وعلیکم السلام  ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب ھوالھادی

حیلہ شرعی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ مال زکوٰۃ کو کسی مسلم  عاقل بالغ غریب کو دے دیں پھر وہ اپنی مرضی سے دینی خدمات کے لئے واپس کردے اسے حیلہ شرعی کہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ حیلہ شرعی کرنے کے لئے رقم فقیر کو دئے اگر وہ رقم واپس نہ دے تو جبراً نہیں لے سکتے کیونکہ وہ اس کا مالک ہوگیا،اس لئے جب حیلہ شرعی کرنا ہو تو پہلے فقیر کے ہاتھ کوئی چیز ادھار بیچ دیں مثلاً ٹوپی رومال کپڑا کتاب وغیرہ جیسے ایک لاکھ کا حیلہ کرنا ہے تو فقیر سے کہیں یہ کتاب میں ادھار ایک لاکھ میں بیچتا ہوں کیا آپ اپنی رضا سے خریدیں گے جب وہ منظور کرلے اسے کتاب دیدیں پھر مال زکوۃ کو اسے دے دیں کہ یہ مال زکوٰۃ ہے یہ لیلو جب وہ اس پر قبضہ جمالے تو اپنا ایک لاکھ قرضہ مانگ لے اگر نہ دے تو اب اپنا قرض جبراً چھین سکتے ہیں شرعاً کوئی قباحت نہیں۔

      کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی 
۲۷/رمضان المبارک ۰۴۴۱؁ھ 
۲/جون ۹۱۰۲؁ء بروز اتوار






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney