زکوٰۃ نکالنے کا آسان طریقہ

سوال نمبر 818

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:-- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زکوٰۃ نکالنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟مولاناتاج محمد صاحب قبلہ آسان لفظوں میں بیان کردیں اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین           
 المستفتی:-- محمد رضوان رضوی ممبئی





وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

 زکوٰۃ نکالنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ چاندی سونا مال تجارت روپیہ وغیرہ جو کچھ ہو اور جو کچھ بقایا ہو یعنی کسی کو قرض دیا ہو یا بینک میں جمع ہو ان سب کو جوڑ لیا جائے پھر جو آپ کے ذمہ قرض ہو یعنی آپ کسی کے باقی ہوں تو  اس کو اس میں سے گھٹا دیا جائے پھر جو بچے اس کو 40 سے تقسیم کر دیا جائے جو پھل لائے گا وہی مال زکوٰۃ ہوگا۔ مثلاً سونا چاندی مال تجارت روپیہ وغیرہ ٹوٹل چار لاکھ 400000 ہے اور آپ کسی کے قرض ایک لاکھ 100000ہیں تو چار لاکھ میں 100000گھٹا دیں یعنی کم کردیں توآپ کے پاس بچا تین لاکھ 300000 اب تین لاکھ کو چالیس 40 سے تقسیم کر دیں تو پھل آئے گا سات ہزار پانچ سو7500  یہی زکوٰۃ کی رقم ہے


واللہ اعلم بالصواب
  کتـــــــــــــــــــــبہ 

فقیر تاج محمد قادری واحدی 
۱۶/رمضان المبارک ۰۴۴۱؁ھ 
۲۱/مئی ۹۱۰۲ ؁ء بروز منگل






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney