آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

پولیس محکمہ کا تالی بجا کر استقبال کرنا کیسا

سوال نمبر 822

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام  مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ 
بکر ایک عالم دین ہے اورایک مسجد کا امام بھی بکر نے اعلان کیا کی ابھی کچھ دیر میں پولیس کی ٹیم  آپ کی گلیوں سے گشت کرتے ہوئے گزرےگی آپ اپنی گیلریوں اور اپنے چھتوں پر سے تالیاں بجاکر پولیس والوں کا خیر مقدم کریں اور لوگوں نے اس اعلان پر عمل بھی کیا ایسے امام کے متعلق شریعت کاکیا حکم ہے جوامام مسجد کے مائیک سے تالی بجانے کا اعلان کرے  تو کیا ایسے امام کے پیچھے نماز جائز ھے قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 
یہ اعلان بکر نے   11/04/2020 کو بعد نماز عصر دیا ہے 

المستفتی۔ خاکپاۓ تاج الشریعہ محمد شریف رضوی ازہری  ناسک مہاراشٹرا




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسؤلہ میں حکم یہ ہے کہ امام صاحب کو ایسا نہ کرنا چاہئے کہ ان پولیس اہکاروں میں کفار بھی موجود ہوتے ہیں اور ان کا استقبال کرنا بغیر کسی وجہ خاص کے جائز نہیں کہ کفار کی تعظیم جائز نہیں اور مسجد کےمائیک سے غیر شرعی اعلان بھی درست نہیں  اور تالی بجانا مکروہ تنزیہی اور بعض مواقع پر تحریمی بھی ہے جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے

وما کان صلاتھم عند البیت الا مُکاء و تصدیۃ (سورہ انفعال آیۃ ۳۵)

 یعنی کفار کی نمازیں خانۂ کعبہ کے پاس تالی و سیٹی کے سوا کچھ نہیں تھیں یعنی تالیاں بجانا عمل کفار میں سے اس سے اجتناب کرنا لازم ہے

البتہ یہ کہ اگر وہاں کا دستور ہو کہ جب بھی پولیس آئے تو اس طرح سے استقبال کریں اور نہ کرنے کی صورت میں پولیس ان پر مظالم ڈھائے گی یا کم از کم انہیں انصاف نہ دے گی تو ایسی صورت میں ظلم سے بچنے کے لیئے ظاہری طور پر ان کا استقبال جائز ہے جبکہ دل سے نہ کیا جائے یا اگر یقین ہو کہ ان میں کچھ مسلم پولیس والے بھی ہیں تو ان کے استقبال کی نیت سے استقبال کی جائے
اور اگر صورت مذکورہ نہ تو ایسا نہ کیا جائے امام صاحب پر لازم ہے کہ وہ اس بات کو عوام کے سامنے رکھیں کہ کوئی بھی دل سے ان کفار کا استقبال نہ کرے بلکہ ان کے ظلم سے بچنے یا انصاف میں ان کا توجہ پانے کی غرض سے کرے

اور اگر امام صاحب نے ان کفار کی تعظیم کی غرض سے ایسا کیا تو ان پر لازم ہے کہ توبہ و استغفار کریں اور عوام کو بھی ترغیب دلائیں کہ وہ توبہ و استغفار کریں



واللہ تعالیٰ اعلم

کتبہ

صہیب رضا رزمی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney