• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

17 ذوالقعدة بروز جمعہ 1446ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہومزکوۃجو مالک نصاب زکوٰۃ نہ دے اس پر کیا حکم ہے؟

جو مالک نصاب زکوٰۃ نہ دے اس پر کیا حکم ہے؟

SRRazmi اپریل 17, 2020 زکوۃ
سوال نمبر 823

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

مسئلہ:-- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو مالک نصاب زکوٰۃ نہ دے اس کے لئے کیا حکم ہے؟بینوا توجروا۔
المستفتی:محمد آفتاب عالم کلکتہ





وعلیکم والسلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ

بسم ﷲ الرحمن الرحیم
الجواب بعون المجیب الوھاب

ایمان والوں کو چاہئے کہ زکوٰۃ ادا کریں کیونکہ یہ اسی کو فائدہ پہونچنے والا ہے جیسا کہ ارشاد ربا نی ہے ”وَاَقِیْمُوْا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ ۔وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِکُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْہُ عِنْدَ اللّٰہِ۔اِنَّ اللّٰہَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ“
(سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۱۰)

ترجمہ:-- اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور اپنی جانوں کے لئے جو بھلائی آ گے بھیجو گے اسے اللہ کے یہاں پاؤ گے بیشک اللہ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے۔
(کنز الایمان)

پھر بھی جو مالک نصاب زکوٰۃ نہ دے وہ سخت گنہ گار مستحق عذاب ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے
”ولا یحسبن الذین یبخلون بما اتھم اللہ من فضلہ ھو خیرا لھم بل ھو شر لھم سیطو قون ما بخلوا بہ یوم القیمۃ“ یعنی جو لوگ بخل کرتے ہیں اسکے ساتھ جو اللہ نے انھیں اپنے فضل سے دیا،وہ یہ گمان کریں کہ ان کے لئے بہتر ہے بلکہ ان کے لئے برا ہے جس چیز کے ساتھ انھوں نے بخل کیا قیامت کے دن اس چیز کا ان کے گلے میں طوق ڈالا جائے گا۔
(پا رہ ۴/ رکوع ۹/ آیت ۱۸۰)

اور حدیث شریف میں ہے ”یکون کنز احدکم یوم القیمۃ شجا عا اقرع یفر منہ صاحبہ ویطلبہ حتی یلقمہ اصا بعہ“ یعنی جس مال کی زکوٰۃ نہ دی گئی قیامت کے دن وہ مال گنجا سانپ ہو کر مالک کو دوڑائے گا وہ بھاگے گا یہاں تک کہ وہ زکوٰۃ نہ دینے والا مجبور ہوکر ا پنی انگلیاں اس کے منہ میں ڈال دے گا۔(مشکوۃ ص۱۷۵)

اس طرح کی بیشمار احادیث طیبہ زکوٰۃ کی وعید میں کتب احادیث میں موجود ہیں لہٰذا شخص مذکورہ پر لازم ہے کہ جتنے سالوں کی زکوٰۃ نہ دی ہو جلد سے جلد ادا کرکے توبہ و استغفار کرلے
 اللہ غفور الرحیم ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
کتــــــــــــــــــــــــبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی

۳/ رمضان المبارک ۰۴۴۱؁ ہجری  ۸/ مئی ۹۱۰۲؁ عیسوی بروز بدھ



Join our WhatsApp Channel


ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

معاونین مسائل شرعیہ

گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

مشہور اشاعتیں

گھر کے تنگی کے وجہ سے کیا قربانی کا بکرا فروخت کر سکتا ہے؟

جے ہند بولنا کیسا ہے نیز بولنے والے پر کیا حکم ہے؟

مرحوم کے نام سے قربانی کرنا کیسا ہے

قربانی کا جانور غائب ہو گیا بعد قربانی ملا تو کیا حکم ہے؟

فعل امر کے ہمزہ وصلی پر ضمہ یا کسرہ کب کب آئے گا؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان