سوال نمبر 831
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان عظام اس مسٸلہ میں (Mediclaim) یعنی یہ ایک طرح کی پالیسی ہوتی ہے جو میڈیکل کمپنیاں چلاتی ہیں اور اس کی مدت دو سال ہوتی ہے،اس میں ہوتا یہ کہ آدمی پیسہ جمع کرتا ہے اگر وہ دو سال کے اندر بیمار ہوا، بیماری بڑی ہو یا چھوٹی،جتنا پیسہ خرچ ہوگا وہ کمپنی کرے گی اور گر اس مدت میں بیمار نہ ہوا تو جتنا پیسہ جمع ہوگا وہ کمپنی کا ہو جائے گا۔ تو کیا ایسا کرنا جاٸز ہے ۔جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں
ساٸل محمد قمر جامعی ۔کشن گنج بہار
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ ﷲ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب
یہ بھی ایک قسم کا جوا و سٹہ ہے جو کہ اسلام میں حرام ہے حرام ہےحرام ہے
جیسا کہ اللہ تعالٰی قرآن حکیم میں ارشاد فرماتا ہے
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يَسۡــئَلُوۡنَكَ عَنِ الۡخَمۡرِ وَالۡمَيۡسِرِؕ قُلۡ فِيۡهِمَآ اِثۡمٌ کَبِيۡرٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَاِثۡمُهُمَآ اَکۡبَرُ مِنۡ نَّفۡعِهِمَا ؕ
ترجمہ:-- تم سے شراب اور جوئے کا حکم پوچھتے ہیں، تم فرما دو کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے کچھ دنیوی نفع بھی اور ان کا گناہ ان کے نفع سے بڑا ہے (سورہ بقرہ آیت219)
تفسیر ،، جوا اور ہر ایسا کام جس میں اپنا کل یا بعض مال چلے جانے کا اندیشہ ہو یا مزید مل جانے کی امید ہو
اس طریقے کے جتنے بھی کام ہیں سب کے سب جوئے میں داخل و حرام ہیں
صراط الجنان فی تفسیرالقرآن
واللہ اعلم بالصواب
کتـــــــــــــــــــــبہ
عبیداللہ بریلوی
خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
0 تبصرے