اگر دانت میں پان کا پتا لگا رہا تو روزہ ہوگا یا نہیں؟

سوال نمبر 833

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مسئلہ:-- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اکثر لوگ ماہ رمضان میں پان تمباکو وغیرہ کھاتے ہیں کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کچھ پتا پان یا تمباکو کا دانت میں پھنس جاتا ہے بعدہ وضو کے وقت نکلتا ہے تو ایسی صورت میں روزہ ہوگا یا نہیں؟ بینوا توجروا 
المستفتی: اطیعوا اللہ حشمتی جھارکھنڈ




وعلیکم والسلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون المجیب الوھاب

اگر تھوڑا سا پتا یا پان کا رس دانت میں یا حلق میں رہا عموماً ایسا ہی ہوتا ہے تو روزہ نہ ٹوٹے گا ہاں اگر زیادہ مقدار میں جمع رہا جس سے یہ یقین ہو کہ حلق میں اترا ہوگا تو روزہ نہ ہوگا جیسا کہ سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ”اگر پان کھا لیا تھا مُنہ میں صرف چند دانے چھالیا کے دانتوں میں لگے رہ گئے تو روزہ صحیح ہوجائے گا اور اگر صبح کے بعد بھی ایسا اُگال کثیر (زیادہ) منہ میں تھا جس کا جرم (پتا) خواہ عرق(پان کا رس)لعاب کے ساتھ حلق میں جانا مظنون (یقین) ہے تو روزہ نہ ہوگا۔ (فتاوی رضویہ جلد ۱۰/ ۴۹۱/ دعوت اسلا می)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب


کتـــــــــــــــــــــبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی 

 ۲/ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ






ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney