سوال نمبر 840
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں زید کہتا ہے کہ جس کا پیر کوئی نہیں ہوتا ہے اس کا پیر شیطان ہوتا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
المستفتی محمد عظیم الدین نظامی امجدی خادم دارالعلوم اہلسنت ظہور الاسلام گوبند پور مہراجگنج
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
حضرت سیدنا شیخ الشیوخ شہاب الحق والدین سہر وردی قدسرہ عوارف المعارف شریف میں فرماتے ہیں
سمعت کثیرا من المشایخ یقولونا من لم یر مفلحا لا یفلح
یعنی میں نے بہت اولیاء کرام کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے کسی فلاح پائے ہوئے کی زیارت نہ کی وہ فلاح نہ پائے گا دوسرے یہ کہ بے پیر کا پیر شیطان ہے عوارف شریف میں ہے
روی عن ابی یزید انه قال من لم یکن له استاذ فامامه الشیطان یعنی با یزید بسطامی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہوا کہ فرماتے ہیں جس کا کوئی پیر نہیں اس کا امام شیطان ہے رسالہ مبارکہ اجل ابوالقاسم قشیری میں ہے
یجب علی المریدان یتادب لشیخ فان لم یکن له استاد لا یفلح ابدا ھذا ابو یزید یقول من لم یکن له استاد فامامہ الشیطان یعنی مرید پر واجب ہے کہ کسی پیر سے تربیت لے کہ بے پیر شیطان ہے پھر فرمایا
سمعت الاستاذ بوعلی الدقاق یقول شجرة اذا نبتت بنفسھا سن غیرھا غارس فانھا طورق ولکن لا تثمر کذلک المرید اذا لم یکن له استاذیاخذ منہ طریقه نفسا فنفسھا فھو عابد ھواہ لایجد نفاذا
یعنی میں نے حضرت ابو علی دقیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کو فرماتے سنا کہ پیڑ جب کسی بونے والے کے آپ سے اگے تو پتے لاتا ہے مگر پھل نہیں دیتا یونہی مرید کے لئے اگر کوئی پیر نہ ہو جس سے ایک ایک سانس پر راستہ دیکھے تو وہ اپنی خواہش نفس کا پجاری ہے راہ نہ پائے گا"
حضرت سیدنا میر سید عبد الواحد بلگرامی قدسرہ السامی سبع سنابل شریف میں فرماتے ہیں
چو پیرت نیست پیر تست ابلیس
کہ راہ دین زوست از مکرو تلبیس
(فتاوی افریقہ صفحہ 117)
[مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد]
خلاصہ:- جس کا کوئی پیر نہیں اس کا پیر شیطان ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ شیطان اس کو بہت آسانی سے بہکا لیتا ہے اور بہت سے لوگ اس کو حدیث سمجھتے ہیں. حالانکہ یہ حدیث نہیں بلکہ حضرت بایزید بسطامی علیہ الرحمہ کا قول ہے یعنی اگر کوئی بے پیر ہی رہتا ہے تو شیطان کو اسے بہکانے میں دیر نہیں لگتی ہے ہاں اگر کوئی شخص کسی باعمل عالم کی صحبت میں رہتا ہے یا ان کی اتباع کرتا ہو بغیر ان کے مشورے کے نہیں کرتا یا کسی فقہا کے قول فعل پہ عمل کرتا ہے یا ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتا ہے تو اس کا پیر شیطان نہیں ہے ؛
واللہ تعالی اعلم باالصواب
کتبـــــــــــــہ
محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ منگلور کرناٹک
۲۲/ شعبان المعظم ۱۴۴۱ ہجری
۱۷/ اپریل ۰۲۰۲ عیسوی بروز جمعہ مبارکہ
0 تبصرے