سوال نمبر 839
السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ
حضور نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا سینہ مبارک کتنی بار چاک کیا گیا ہے؟
علمائے کرام رہنمائی فرمائیں
سائل محمد ارمان رضا بہرائچ شریف
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی علیہ الرحمہ نے سورہ الم نشرح؛؛ کی تفسیر میں تحریر فرمایا ہے کہ چار مرتبہ آپﷺ کا مقدس سینہ چاک کیا گیا اور اس میں نور وحکمت کا خزینہ بھرا گیا؛
پہلی مرتبہ جب آپﷺ حضرت حلیمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے گھر تھے اس کی حکمت یہ تھی کہ حضور ﷺ ان وسوسوں اور خیالات سے محفوظ رہیں جن میں بچے مبتلا ہوکر کھیل کود اور شرارتوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں دوسری بار دس برس کی عمر میں ہوا تاکہ جوانی کی پر آشوب شہوتوں کے خطرات سے آپ بے خوف ہوجائیں
تیسری بار غار حرا میں شق صدر ہوا اور آپ کے قلب میں نور سکینہ بھر دیا گیا تاکہ آپ وحی الہی کے عظیم اور گراں بار بوجھ کو برداشت کر سکیں
چوتھی مرتبہ شب معراج میں آپ کا مبارک سینہ چاک کرکے نور و حکمت کے خزانوں سے معمور کیا گیا تاکہ آپ کے قلب مبارک میں اتنی وسعت اور صلاحیت پیدا ہو جائے کہ آپ دیدار الٰہی کی تجلیوں اور کلام ربانی کی ہیبتوں اور عظمتوں کے متحمل ہوسکیں٬
(سیرت مصطفیﷺ صفحہ 79 80)
[مکتبة المدینہ دعوت اسلامی]
کتبــــــــــــــہ
محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
منگلور کرناٹک انڈیا
۲۲/ شعبان المعظم ۱۴۴۱ ہجری
۱۷/ اپریل ۰۲۰۲ عیسوی بروز جمعہ مبارکہ
0 تبصرے