حالت روزہ میں کسی آلہ سے حیض کو روکنا کیسا؟

سوال نمبر 856

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت روزے کی حالت میں انجیکشن کے ذریعے حیض کو روک سکتی ہے یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
مستفتی ۔۔ محمد جنید عالم





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

الجواب بعون الملك الوھاب

روزے کے لئے شرط ہے کہ حیض ونفاس سے پاک ہو۔

اس کا روزہ رکھنا صحیح ہے کیونکہ دم حیض کا آنا ہی مانع صوم تھا۔
ہدایہ باب الحیض والاستحاضہ میں ہے۔
والحيض يسقط عن الحائض الصلاة ويحرم عليها الصوم.اھ

 جلد اول صفحہ نمبر 63/بلکہ جب ٹیبلیٹ کھانے سے حیض کا آنا بند ہوگیا تو اس پر روزہ رکھنا فرض ہوگیا اگر روزہ نہ رکھے گی تو سخت گنہگار ہوگی۔ 
(فتاوی مرکز تربیت افتا جلد اول صفحہ نمبر477)

البتہ اس کا یہ فعل ممنوع ہے (یعنی انجکشن یا ٹیبلیٹ کا استعمال کرنا) کیونکہ حیض کے خون کو روک لینا صحت کے لئے بہت مضر اور اس سے بہت سی بیماریوں کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔
   واللہ اعلم باالصواب

            کتبہ
 محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
موبائل فون/9454675382






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney