افطاری کی دعا کب پڑھنی چاہئے؟

سوال نمبر 871

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
 حضرت کی بارگاہ میں سوال ہے کہ افطار کی دعا پہلے پڑھنا سنت ہے یا بعد میں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین ونوازش ہوگی فقط والسلام
 محمد یونس رضا رحمانی ہیچلا بونسی بانکا بھاگلپور بہار





وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
الجواب افطاری کی دعا افطار کرنے کے بعد پڑھی جائے جیسا کہ  فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ فتاوی فیض الرسول میں تحریر فرماتے ہیں کہ روزہ افطار کرنے کی دعا افطار کے بعد پڑھی جائے حدیث شریف میں ہے
 عن معاذ بن زھرۃ قال النبی صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کان اذا افطرقال الھم لک صمت وعلی رزقک افطرت
( مشکات شریف صفحہ175)
حضرت ملا علی قاری رحمت اللہ تعالٰی علیہ مرقاۃ شرح مشکات میں اس حدیث شریف کی شرح کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کان اذا افطر قال ای دعاو قال ابن المللک ای قرأ بعد الا فطار ھذا ماعندی
( بحوالہ فتاویٰ فیض الرسول جلد 1صفحہ 516 روزہ کا بیان )
(فتاویٰ فقیہ ملت جلد 1صفحہ 344 روزہ کا بیان)
(تفہیم المسائل جلد 2صفحہ 188 روزہ کا بیان)
 لہٰذا روزہ افطار کی دعا افطار کرنے کے بعد پڑھی جائےگی 

واللہ اعلم باالصواب 
محمد ریحان رضا رضوی 
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج 
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney