کیا دودھ پلانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال نمبر 873

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
 ماں اگر اپنے بچوں کو دودھ پلائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا 
سائل محمد امین رضا روناہی




وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب بچے کو دودھ پلانے سے روزہ پر کوئی فرق نہیں آئے گا) "تفہیم المسائل میں ہے اگر بچے کو دودھ پلانے والی عورت رمضان المبارک کا روزہ بھی رکھتی ہے اور بچے کو دودھ بھی پلاتی ہے تو اس کے روزے پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا احادیث میں فقہی اصول یہ بیان کیا گیا ہے
(الفطرمما دخل ولیس مماخرج)
ترجمہ:- روزے دار کے معدے میں کسی چیز کے داخل ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے
 (خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا) اور ماں کا دودھ اس کے وجود سے خارج ہوتا ہے (امام بخاری بیان کرتے ہیں)(وقال ابن عباس وعکرمۃ الصوم مما دخل ولیس مما خرج)
ترجمہ:- حضرت ابن عباس اور عکرمہ بیان کرتے ہیں روزہ کسی چیز کے داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے )(خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا (بحوالہ تفہیم المسائل جلد 6 صفحہ204 )

واللہ اعلم باالصواب 
محمد ریحان رضا رضوی 
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج 
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney