روزہ کی حالت میں کولگیٹ منجن کرنا کیسا ؟

سوال نمبر 874

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام حالت روزہ میں کول گیٹ کرنا کیسا ہے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی سایل محمد عباس اشرفی کچھوچھہ شریف





وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب روزے کی حالت میں کولگیٹ اور منجن کرنا ناجائز و حرام نہیں ہے  جب کہ یقین ہو کہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے گا ہاں مکروہ ہے
(فتاویٰ رضویہ جلد 4صفحہ 614)
 میں ہے منجن ناجائز و حرام نہیں جب کہ اطمینان کافی ہوکہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے گا مگر بے ضرورت صحیحہ کراہت ضرور ہے
(بحوالہ فتاویٰ فقیہ ملت جلد 1صفحہ 343 کتاب الصوم )
واللہ اعلم باالصواب
        کتبہ
محمد ریحان رضا رضوی 
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج 
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney