روزے کی حالت میں پاخانہ نہ ہونے کی وجہ سے گل منجن کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 876


مولانا تاج محمد واحدی صاحب  السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ بعد سلام عرض ہے کہ اگر کسی کو روزے کی حالت میں پاخانہ نہ ہورہا ہو تو گل منجن کرسکتا ہے؟بینوا تو جرو     

 المستفتی:۔(مولانا) عبید الرضا رکن مسائل شرعیہ 




وعلیکم والسلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون المجیب الوھاب
فقیر کے نزدیک پاخانہ نہ ہونا کو ئی عذر نہیں شریعت مطہرہ نے طلوع فجر سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے منع کیا ہے نہ کہ پو را مہینہ تو جس کو بھی پاخانہ نہ ہوتا ہو وہ سحری سے پہلے اپنی ضرورت پو ری کرلے یو نہی بعد مغرب منجن کرکے حاجت پو ری کرلے کو ئی ممانعت نہیں اگر بالفرض دوپہر کی عادت ہے تو لگنے پر دوپہر کو کرلے اور اگر دوپہر کو نہ ہو تو صبر کرے داتین دن بعد خود بخود شام کو پاخانہ کرنے کی عادت ہو جا ئے گی پھر بھی اگر دن ہی میں کرنے کی عادت ہے اور نہیں ہو رہا ہے اور تکلیف بھی بڑھ رہی ہے تو انجکشن سے کام چلا لے بہت قسم کے انجکشن موجود ہیں انجکشن لگوانے سے روزہ بھی نہیں ٹوٹے گا۔


       خلاصہ  کلام یہ ہے کہ روزے کی حالت میں گل منجن کرنے کی اجازت نہیں ہے اورجن لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ بغیر اس کے پاخانہ نہیںں ہوتا تو ان کواسی وقت گل سے بھی ہوگا جب تک اس کے اجزا ان کے حلق میں نہ جائےے اور تکمیل طلب نہ پوری ہو،پھر اس صورت میںں گل کے اجزا حلقق میں جانا یقینی ہے لہذا حالت روزہ میں گل کرنے کی قطعا اجازت نہیںں ہے کیونکہ اس سے روزہ جاتارہے گا اور قضااس کے ذمہ ہوگا اور اگر تکمیل طلب ہی کے لئے کیا تو قضا وکفارہ دونوں ہوگا کیونکہ یہ تمباکو ہے دیکھیں تمباکو کے ہرڈبہ پرہرپیکٹ پرتحریری اورتصویری دونوں طرح سے کینسرکے خطرات سے آگاہ کیاگیاہے اسی طرح گل کے ڈبے اورپیکٹ پر بھی خطرے سے آگاہ کیاگیاہے جبکہ کولگیٹ وغیرہ پرایسی کوئی تحریر نہیں ہے،لہذا اس کو عام منجن کی طرح نہ سمجھا جا ئے کیونکہ تمباکو کوپیس کرگل بنایاجاتاہے خاص طورسے بنگال کلکتہ وغیرہ میں کثرت سے تمباکو کی کھیتی اورگل بنانے کے کارخانے پائے جاتے ہیں  اس لئے اس میں نشہ ہوتا ہے اور لوگ اس کو بطور عمل استعمال کرتے ہیں نہ کی بنیت منججن اس لئے اس کا حکم تمباکو (کھینی)کی طرح ہے جیسا کہ علامہ  بحر العلوم مفتی عبد المنان صاحب علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں ”تمباکو جسے کھینی کہا جاتا ہے منہ میں رکھنے کو روزہ توڑنے والابتایا ہے گل بھی اسی قسم کی ہے کھینی کی طرح اس کا بھی لوگ استعمال کرتے ہیں(یعنی بطور عمل) اسلئے اس کا استعمال بھی مفسد صوم ہے۔(فتاوی بحر العلوم جلد۲ص۲۷۶)

       لہذاروزے کی حالت میں گل کرنا مفسد صوم ہے کیونکہ پاخانہ نہ ہونا یہ سب بہانا ہے صرف اور صرف عمل (نشہ)لگا رہتا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ 
فقیر تاج محمد قادری واحدی 
۲/ رمضان المبارک ۱۴۴۱ ھ

۲۶/ اپریل ۲۰۲۰  بروز اتوار

الجواب صحیح 
سید شمس الحق برکاتی مصباحیؔ
۲/ رمضان المبارک ۱۴۴۱ ھ



۲۶/ اپریل ۲۰۲۰  بروز اتوار






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney