حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

سوال نمبر 880

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی
 سائل معین الدین نقشبندی رون شریف ضلع ناگور شریف راجستھان




وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوہاب 
حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالٰی عنہا کی نماز جنازہ کے پڑھانے کے سلسلے میں مختلف اقوال ہیں 
جیسا کہ حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں 

ایک قول کےمطابق حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پڑھائی 

اورایک قول کےمطابق حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے پڑھائی 

دوسرے دن حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے حضرت علی مرتضیٰ سے شکایت کی کہ ہمیں کیوں نہ خبر کی ہم بھی نماز کا شرف پاتے حضرت علی نے عذر خواہی میں فرمایا میں نے فاطمہ کی وصیت کی بنا پر ایسا کیا کہ میں دنیا سے رخصت ہوجاؤں تو رات میں دفن کرنا تاکہ نامحرموں کی آنکھیں میرے جنازے پر نہ پڑیں لوگوں میں یہی مشہور ہے مگر روضةالاحباب وغیرہ میں یہ ہے اور روایتوں سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ آئے اور ان کے جنازے کی نماز پڑھائی اور حضرت عثمان بن عفان عبدالرحمن بن عوف اور زبیر بن العوام رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین بھی شریک ہوۓ 

مدارج النبوت جلددوم صفحہ 536
(ناشرادبی دنیا399مٹیامحل جامع مسجددھلی) 

نوٹ سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالٰی عنہا کے نماز جنازہ کے پڑھانے کے تعلق سے مختلف روایات ہیں اور ساری روایات برحق ہیں اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ آپ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی 
        کتبہ 
عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دار ارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney