کیا بے روزہ دار پر صدقہ فطر واجب ہے؟

سوال نمبر 883

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مسئلہ:- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو شخص جان بوجھ کر روزہ نہ رکھے یا کسی عذر کے سبب نہ رکھے تو کیا اس پر صدقہ فطر واجب ہے؟بینواتو جروا
المستفتی:- محمد شاہ رخ انصاری.




وعلیکم والسلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اگر مالک نصاب ہے یعنی اس پر قربانی واجب ہے تو اس پر صدقہ فطر بھی واجب ہے اگرچہ روزہ نہ رکھا ہو جیسا کہ ردالمحتار میں ہے ”تجب الفطرۃ وان افطرت عامدا“
(جلد دوم باب صدقۃ الفطر)
یونہی مسافر اور مریض پر بھی صدقہ فطر واجب ہے اگر چہ شریعت نے روزہ نہ رکھنے کی رخصت دی ہے”جیسا کہ اسی ردالمحتار میں ہے ”من افطر لکبراو مرض اوسفر یلزمہ صدقۃ الفطر“
(جلد دوم باب صدقۃ الفطر)
اور علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ”صدقہ فطر واجب ہونے کے لئے روزہ رکھنا شرط نہیں اگر کسی عذر مثلاً سفر، مرض، بڑھاپے کی وجہ سے یا معاذ اللہ بلا عذر روزہ نہ رکھا جب بھی واجب ہے۔ (بہار شریعت ح ۵  روزہ کا بیان)
واللہ اعلم بالصواب
کتـــــــــــــــــــــبہ 
 تاج محمد قادری واحدی
۴/رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ
۷۲/ اپریل ۰۲۰۲؁ء منگل






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney