آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

فجر کے بعد نماز عید الففطر پڑھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 906

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

حضرت ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم لوگ فجر کی نماز پڑھنے کے  تھوڑی ہی دیر بعد عید کی نماز پڑھیں تو  عید کی نماز ہوگی کہ نہیں حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

 سائل عارف بھاگلپور





وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

عید الفطر کی نماز سورج طلوع ہونے کے بعد پڑھنا چاہئے نماز فجر کے بعد اتنا انتظار کریں کہ بقدرِ ایک نیزہ آفتاب بلند ہوجائے جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ عیدین کی نماز کے وقت بارے میں تحریر فرماتے ہیں کہ نماز کا وقت بقدر ایک نیزہ آفتاب بلند ہونے سے ضحوہ کبریٰ یعنی نصف النہار شرعی تک ہے مگر عید الفطر میں دیر کرنا اور عیدالاضحی جلد پڑھ لینا مستحب ہے اور سلام پھیرنے کے پہلے زوال ہوگیا ہو تو نماز جاتی رہی



بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر/ 94



کتبہ
 محمد الطاف حسین قادری

 خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند

موبائیل فون/9454675382



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney