• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

27 ذوالقعدة بروز سوموار 1446ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہومرمضان وروزہمنھ سے خون آیا حلق کے نیچے چلا گیا تو روزے کا کیا حکم ہے؟

منھ سے خون آیا حلق کے نیچے چلا گیا تو روزے کا کیا حکم ہے؟

SRRazmi جون 05, 2020 رمضان وروزہ
سوال نمبر 919

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 علماء کی بارگاہ میں عرض ہے روزے کی حالت مسواک کرتے وقت خون آجائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اگر خون کا ایک قطرہ حلق کے نیچے اترگیا تو روزہ ہوگا یا نہیں 
محمد مشرف رضا رضوی پورنوی بہار




وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوھاب
حالت روزہ میں اگر مسواک کرتے وقت  خون آگیا تو اس وقت تک  روزہ نہیں ٹوٹے گا جب تک خون حلق سے نیچے نہ اترے یا خون کا مزہ حلق میں محسوس نہ ہو جیسا کہ کتب فقہ میں ہے؛دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اترا اور خون تھوک سے زیادہ تھا یا کم تھا مگر اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ ٹوٹ گیا اور اگر کم تھا اور مزہ بھی محسوس نہ ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹا (درمختار جلد دوم صفحہ 367 368 کتاب الصوم باب مایفسد الصوم وما لا یفسدہ) یہی حکم پائیریا کی بیماری میں مسوڑھوں سے نکلنے والے خون اور پیپ کا ہے (بحوالہ روزہ کے ضروری مسائل صفحہ 46)مطبع اہلسنت و جماعت سینٹر پونے۔واللہ تعالی اعلم بالصواب
 کتبـہ
محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ منگلور کرناٹک انڈیا
 ۱۶/ رمضان المبارک ۱۴۴۱ہجری
 ۱۰/ مئی  ۲۰۲۰عیسوی  بروز اتوار



Join our WhatsApp Channel


ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

معاونین مسائل شرعیہ

گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5259395

مشہور اشاعتیں

کتا کاٹے ہوئے جانور کے قربانی کا شرعی حکم

قربانی کی منت مانی تو کیا حکم ہے؟

زانیہ عورت اگر حمل سے ہو تو اس عورت سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

کیا نابالغ پر حج فرض ہے؟ اگر کر لیا تو حاجی کہنا کیسا؟ ‏

قربانی کے متعلق چند سوالات

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان