آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا خطبہ جمعہ کے لئے ممبر کا ہونا شرط ہے؟

سوال نمبر 926


السلام عليكم ورحمةالله وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ لاک ڈاؤن  کی وجہ سے جو لوگ گھروں میں یا اور کسی جگہ پر نماز   جمعہ ادا کرتے ہیں  تو کیا جمعہ کی خطبہ کے لیے ممبر کا ہونا شرط ہے یا بغیر ممبر کے بھی خطبہ دے سکتے ہیں یا نہیں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
محمد ارشد رضا کشنگنج۔





 وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
 الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 
لاک ڈاؤن اور کسی صورت میں بھی جامع مسجد جہاں پہلے ہی سے جمعہ کی نماز ہوتی تھی اس کو چھوڑ کر  گھروں یا اور کسی جگہ پر جمعہ قائم کرنے کی اجازت عام لوگوں کو نہیں ہے کیونکہ جمعہ قائم کرنے کے لئے بادشاہ اسلام یا اس کا ماذون یا اس کا قائم مقام اور اذن عام ہونا چاہیے جو جمعہ کو قائم کرے اور یہ دونوں باتیں گھروں یا اور کسی جگہوں میں نہیں پائی جاتی ہے اس لیے گھروں اور کسی جگہ پر جمعہ قائم کرنا جائز نہیں ہے لیکن جہاں جمعہ جائز و درست ہو وہاں خطبہ کے لیے ممبر پر کھڑا ہونا سنت ہے واجب و فرض نہیں  جیسا کہ بدرالطریقہ حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں کہ خطیب کا ممبر پر ہونا سنت ہے  بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم ٧٦٧
و ھکذا فی فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ ٤٠٧ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ
١٦ رمضان المبارک ١٤٤١
 ٩ مئی ٢٠٢٠



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney