غیر مسلم تسمیہ پڑھ کر ذبیحہ کرے تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 928

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ اگر کوئی غیر مسلم بسم اللہ اکبر پڑھ کر  جانور ذبح کرے تو اُسکا گوشت حرام ہوگا یا حلال؟
نصیب علی یوپی الہند





وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوھاب
غیر مسلم کے ہاتھ کا ذبیحہ حرام ہے! اگر چہ اس نے ایک لاکھ بار بسم اللہ اکبر پڑھ کر ذبح کیا ہو غیر مسلم کے بسم اللہ اکبر پڑھنے سے جانور ہر گز حلال نہیں ہوگا، حضور سیدی سرکار اعلٰی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:  مرتد کے ہاتھ کا ذبیحہ نرا حرام و مردار سؤر کے مانند ہے اگر چہ اس نے ایک لاکھ تکبیریں پڑھ کر ذبح کیا ہو (فتاوی رضویہ جلد 20 صفحہ 244){رضا فاؤنڈیشن لاہور}واللہ تعالی اعلم بالصواب
 کتبـہ
محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
 منگلور کرناٹک انڈیا
 ۱۹/ رمضان المبارک ۱۴۴۱ہجری
 ۱۳/ مئی  ۲۰۲۰ عیسوی  بروز بدھ






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney