آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

جل کر، یا ڈوب کر مر جائے، تو سوالات قبر کہاں ہوتا ہے؟

سوال نمبر 929


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ جو لوگ جل کر یا یا سمندر میں ڈوب کر مر جاتے ہیں اور انہیں سپرد خاک نہیں کیا جاتا تو اُن سے سوالات قبر  کس طرح سے ہونگے جواب عنایت فرمائیں
سائل نصیب علی یوپی الہند





 وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوھاب
مردہ جل کر یا سمندر میں ڈوب کر  خواہ کسی بھی طرح مر جائے گرچہ اسے سپرد خاک نہ کیا جائے  اس سے اسی حال میں عام مردہ کی طرح   سوالات ہوں گے اور اسے وہیں ثواب یا عذاب پہونچے گا ؛ جیسا کہ بہار شریعت میں ہے   مردہ اگر قبر میں دفن نہ کیا جائے تو جہاں پڑا رہ گیا یا پھینک دیا گیا، غرض کہیں ہو اُس سے وہیں   سوالات ہوں گے اور وہیں   ثواب یا عذاب اُسے پہنچے گا، یہاں   تک کہ جسے شیر کھا گیا تو شیر کے پیٹ میں   سوال، و ثواب و عذاب جو کچھ ہو پہنچے گا۔ 
الحدیقۃ الندیۃ‘‘، ج۱، ص۲۶۶۔۲۶۷: (وعذ اب القبر) (بحوالہ بہار شریعت حصہ اول عالم برزخ کا بیان ) واللہ تعالی اعلم بالصواب

       کتبــــــــــــہ
محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ منگلور کرناٹک انڈیا
 ۱۷/ رمضان المبارک ۱۴۴۱ہجری
 ۱۱/ مئی  ۲۰۲۰عیسوی  بروز سوموار



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney