ٹڈی (Caelifera) کھانا کیسا ہے؟

سوال نمبر 936

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حضرت سوال یہ ہے کہ کیا "ٹڈی" کھانا حلال ہے یا حرام؟ زید کہہ رہا ہے کہ حلال ہے جواب مدلل اور مفصل طریقہ سے عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

سائل محمد ہاشم
مقام۔ وزیر نگر ضلع سیتاپور





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملك الوھاب

ٹڈی کھانا بے شک جائز و درست ہے  اور یہ حدیث شریف سے ثابت ہے
جیسا کہ حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ بحوالہ حدیث شریف تحریر فرماتے ہیں کہ
عن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم احلت لنا ميتتان ودمان الميتتان الحوت والجراد والدمان الكبد والطحال.

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارے لئے دو مردار جانور اور دو خون حلال کئے گئے ہیں۔
مردار جانور تو مچھلی اور ٹڈی ہیں اور دو خون کلیجی اور تلی ہیں۔
(احمد ابن ماجہ۔مشکوة)
ماخوذ از انوار الحدیث صفحہ نمبر/334

          کتبہ
 محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
 موبائل فون/9454675382






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney