حالت روزہ میں مشت زنی کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 938

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 علمائےکرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ حالت روزہ میں اگر کسی شخص کو  روزہ رکھنا یاد نہ ہو کہ میں  روزے سے ہوں اور اس نے ہست میتھن کر لیا ہو اس سے اس کا منی بھی نکل گیا پھر بعد میں یاد آیا کہ میں روزے سے ہوں تو ایسی صورت میں روزہ ہو جائے گا یا ٹوٹ جائے گا جواب عنایت فرمائیں 
 المستفتی محمد گلبہار عالم رضوی گلبرگہ شریف کرناٹک





وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مستفسرہ میں بر تقدیر صدق مستفتی روزہ نہیں ٹوٹے گا 
کیوں کہ جس طرح بھول کر کھانے پینے یا جماع کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اسی طرح بھول کر مشت زنی کرنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا لیکن یاد آنے کے بعد بھی اگر مشغول رہا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا لازم ہے 
 جیسا کہ بہار شریعت میں ہے:  

  بھول کر کھایا یا پیا یا جماع کیا روزہ فاسد نہ ہوا۔ خواہ وہ روزہ فرض ہو یا نفل اور روزہ کی نیّت سے پہلے یہ چیزیں  پائی گئیں  یا بعد میں ، مگر جب یاد دلانے پر بھی یاد نہ آیا کہ روزہ دار ہے تو اب فاسد ہو جائے گا، بشرطیکہ یاد دلانے کے بعد یہ افعال واقع ہوئے ہوں  مگر اس صورت میں  کفارہ لازم نہیں ۔ 

الدرالمختار و ’ردالمحتار‘‘، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ج۳، ص۴۱۹۔

(حوالہ بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ ۹۸۴ دعوت اسلامی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
       کتبــــــــــــہ
محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ منگلور کرناٹک انڈیا

٢٣/ رمضان المبارک ١٤٤١؁ ہجری 
 ۱٧ / مئی  ۰۲۰۲؁ عیسوی  بروز اتوار






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney