سوال نمبر 939
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
احباب سے گزارش ہے کہ اگر امام صاحب دوران تراویح قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے اتنا روۓ کہ سسکیاں بندھ جائیں تو کیا حکم ہے
محمد ذاکر حسین قادری
پاکپتن شریف پنجاب پاکستان
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب
نماز فاسد نہیں ہوگی بشرطیکہ یاد الہی میں رویا ہو
اس لیے کہ یاد الٰہی یا جنت دوزخ کے ذکر سے رویا تو یہ خشوع کی علامت ہے لہٰذا اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی
جیساکہ نورالایضاح میں ہے
ارتفاع بکاٸہ من وجع اومصیبةلامن ذکرجنة اونار
تنبیہ:-- اگر کسی مصیبت یا درد کی وجہ سے بلند آواز سے رویا تو نماز فاسد ہو جائے گی
(المرجع السابق)
واللہ اعلم
عبیداللہ بریلوی
خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
0 تبصرے