آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

تکبیر مصلی کے کس جانب کہیں؟

سوال نمبر 942

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 
علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے
کہ نماز کے لیے جو تکبیر کہی جاتی ہے وہ امام کے کس جانب کھڑے ہوکر
 پڑھنا چاہیے

سائل  شاھد رضا پیلی بھیتی





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اقامت امام کے پیچھے داہنی طرف سے پڑھنا زیادہ بہتر ہے آج کل یہ ضروری خیال کیا جاتا ہے کہ اقامت یا تکبیر جو جماعت قائم کرنے سے قبل مؤذن لوگ پڑھتے ہیں اس میں پڑھنے والا امام کے پیچھے یا داہنی طرف ہو یا بائیں طرف ہو اور بائیں جانب کھڑے ہو کر تکبیر پڑھنے کو ممنوع خیال کرتے ہیں حالانکہ تکبیر بائیں طرف سے پڑھنا بھی منع نہیں ہے۔ سیدی سرکار اعلٰی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں اور اقامت کی نسبت بھی تعین جہت کہ داہنی طرف ہو یا بائیں طرف فقیر کی نظر سے نہ گزری ہاں اس قدر کہہ سکتے ہیں کہ محاذات امام پھر جانب راست مناسب تر ہے
(فتاوی رضویہ جلد دوم صفحہ نمبر 465)
 خلاصہ یہ کہ امام کے پیچھے یا داہنی طرف سے پڑھنا زیادہ بہتر ہے لیکن بائیں طرف سے پڑھنا بھی جائز ہے اور اس سے نماز میں کوئی کمی نہیں آتی اور داہنی طرف کو ضروری خیال کرنا غلط فہمی ہے
غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح
 صفحہ نمبر/ 33/ 34

واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب

      کـــــــــتـــــــــبہ
 محمد تـــســــــلــــــیـــم رضا نوری



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney