کیا داڑھی مونڈنے کی کمائی جائز ہے؟

سوال نمبر 948

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں:
زید کے بیٹے حجام کا کام کرتے ہیں داڑھی مونڈتے ہیں تو کیا اس کی کمائی جائز ہے یا نہیں؟؟  اس کمائی کو کھانا جائز ہے یا نہیں؟؟؟
 زید اپنے بیٹوں کی اس کمائی سے راضی ہے تو کیا زید کی اذان درست ہے یا نہیں؟؟
مفصل بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
سائل:-- محمد ارشد خان






وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملك الوھاب

داڑھی مونڈنے کی اجرت لینا جائز نہیں ہے بلکہ حرام ہے

مسلمان نائی کے لئے داڑھی مونڈنے کی اجرت لینا حرام ہے۔
وجہ یہ ہے کہ داڑھی مونڈنا اور مونڈانا حرام ہے اور حرام و ناجائز کام پر اجرت لینا بھی حرام وناجائز ہے۔
درمختار باب الاجارة الفاسده میں ہے۔
ولا تصح الاجارة لأجل المعاصى مثل الغناء والنوح والملاهى.اھ۔
جلد۔6صفحہ نمبر/55
اور البحر الرائق میں ہے۔
وان اعطاها الا جرو قبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه۔اھ۔
جلد۔8۔صفحہ نمبر/20
یہ شخص اگر اسی مال حرام سے کھلائے تو نہ کھائیں۔لیکن جب اس کا مال حلال و حرام دونوں طرح کا ہے اور دونوں باہم مخلوط ہوتا ہے تو یہ معلوم نہیں ہوسکتا کہ خاص مال حرام سے ضیافت کا انتظام ہوا ہے۔علاوہ ازیں اجرت میں روپے پیسے ملتے ہیں جو خود کھائے نہیں جاتے بلکہ ان سے کوئی چیز مطعومات ومشروبات خریدی جاتی ہے جس سے عموماً عقد ونقد جمع نہیں ہوتے اس لئے اس کے یہاں کھانا مال حرام کا نہیں۔
تاہم علماء۔ فقہاء ۔حفاظ۔قراء۔ائمہ۔کو اس کے یہاں کھانے سے احتراز کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کو عبرت ہو۔
فتاوی مرکز تربیت افتا جلد دوم صفحہ 131/132

الحاصل یہ کہ زید اپنے بیٹے کی کمائی سے خوش ہے تو پہلے اسکو سمجھایا جائے کہ یہ مال حرام ہے اس کا کھانا جائز نہیں ہے اگر وہ باز آجائے تو ٹھیک ورنہ اس کے یہاں کھانے پینے سے پرہیز کیا جائے اور اس کو اذان پڑھنے سے روک دیا جائے تاکہ اور لوگوں کو عبرت حاصل ہو۔

واللہ اعلم باالصواب

            کتبہ
 محمد الطاف حسین قادری
 خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند موبائل فون/9454675382






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney