کیا مدرسے کے چھت پر مسجد قائم کر سکتے ہیں؟

سوال نمبر 954

السلام علیکُم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ 
ہمارے یہاں ایک مدرسہ ہے مکتب کی شکل میں جس میں مقامی بچے اردو وناظرہ کی تعلیم حاصل کر تے ہیں اور جمعہ و پنج وقتہ کی نماز بھی پڑھی جاتی ہے اوریہ مکتب کی رجسٹری بھی مدرسے کے نام سے ہوئی ہے
مکتب کی زمین خریدی ہوئ ہے مکتب کے ہی نام سے
مسجد شرعی بنائی جا رہی ہے
 اب گاؤں والے مدرسے کی چھت پر مسجد تعمیر کر وانا چاہتے ہیں تو مدرسے کی چھت پر مسجد بنا سکتے ہیں یا نہیں اگر بنا سکتے ہیں تو اس کی صورت کیا ھوگی اور کیا شرائط ھوں گے ؟
 بینوا توجروا
حافظ محمد معراج عالم دھنباد جھارکھنڈ (ھند)





وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

 الجواب بعون الملک الوھاب وھوالھادی
مدرسے کے چھت پر مسجد بیت کی طرح مسجد تعمیر ہو سکتی ہے عام مسجد بنانے کی اجازت نہیں کیونکہ یہ زمین مدرسہ کی ہے تو اس کی چھت پر مسجد تعمیر نہیں ہو سکتی عام مسجد بنانے کے لئے زمین کا اس کی ملکیت میں ہونا ضروری ہے اور مدرسے کی زمین مسجد کی ملکیت نہیں ہو سکتی ہے
فتاوی ہندیہ میں ہے لانہ تغیرالوقف و تغییر الوقف لا یجوز  
فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ ٣٦٥
ھکذا فتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ ١٥٤ 
واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب
    کتــــــــــــــــــــبہ
 العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ
١٩ شوال المکرم ١٤٤١* ١٢جون ٢٠٢٠






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney