آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ایک رکعت میں تین سجدہ کیا تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 957

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
علمائے کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں میرا سوال ہے کہ زید نے ایک رکعت میں بھول سے تین سجدہ کیا اور آخر میں سجدہ سہو کیا تو کیا نماز ہو جائیگی یا نہیں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 
ساٸل محمد طالب رضا مظفر پور بہار





وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب صورت مسئولہ میں نماز ہو گئی جیسا کہ مومن کی نماز میں ہے کسی نے دو کے بجائے تین سجدہ کیا اگر سلام پھیرنے سے پہلے یاد آجائے تو سجدہ سہو کرے کیوں کہ واجب ترک ہوا فرض ادا ہوگیا سجدہ سہو لازم ہے 
(فتاویٰ رضویہ شریف جلد سوم صفحہ 642) اگر سلام پھیرنے کے بعد یاد آیا تو نماز کا اعادہ کرے 
(فتاویٰ رضویہ شریف جلد سوم صفحہ 646) 
ماخوذ مومن کی نماز صفحہ 80 )

واللہ اعلم باالصواب 
محمد ریحان رضا رضوی 
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج 
ضلع کشن گنج بہار انڈیا



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney