آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سوشل میڈیا پر مرید ہونا کیسا ہے؟

سوال نمبر 956

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
واٹس ایپس کے ذریعے مرید ہونا کیسا ہے؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں 
ساںٔل : عبداللہ اتر پردیش 





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب

جو شخص علم وعمل کا پیکر اور تقویٰ وطہارت کا مجسم ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر شرائط بیعت کا جامع ہو ، ان سے  بیعت ہونا ( مرید ہونا)  جائز ہے ، خواہ سامنے سے پیر و مرشد کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیعت ہو یا دور سے ، اسی طرح یہ بیعت موبائل کال کے ذریعہ ہو یا میسچ اور خط وکتابت کے ذریعہ ـ ہر صورت سے بیعت جائز ہے ـ اس کی وجہ یہ ہے کہ بیعت کے لئے سامنے حاضر ہونا شرط و ضروری نہیں غائبانہ بیعت بھی جائز ہے ـ

_لہذا موبائل پر کال ( گفتگو) یا میسچ کے ذریعہ مرید ہونا جائزہے 

موبائل کال یا میسچ کے ذریعہ بیعت ہونے سے پہلے مرید کو چاہیے کہ وہ پیر کے اندر مندرجہ بالا باتیں اور شرطیں ضرور معلوم کر لے تاکہ بیعت کے دینی ودنیوی فوائد حاصل ہو سکیں.

موبائل فون کے ضروری مسائل صفحہ ۱۳۸ 

والله تعالیٰ اعلم بالصواب

           کتبہ
 محمد معصوم رضا نوری عفی عنہ 

         ۷ / ذی القعدہ  ۱۴۴۱ ھ 

۲۹/ جون  ۲۰۲۰ ء  بروز سوموار



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney