سوال نمبر 959
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ اللہ سبحانہ و تعالٰی کو خدا کہنا کیسا ہے؟ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی
محمد عباس اشرفی کچھوچھہ
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب اللہ تبارک و تعالٰی کو خدا کہنا جائز و درست ہے،چنانچہ فتاوی مصطفویہ میں ہے٫٫اللہ عز وجل پر ہی خدا کا اطلاق ہو سکتا ہے،اور سلف سے لے کر خلف تک ہر قرن میں تمام مسلمانوں میں بلا نکیر اطلاق ہوتا رہا ہے،اور وہ اصل میں٫٫ خودآ،، ہے،جس کے معنی ہیں وہ جو خود موجود ہوکسی اور کے موجود کئے موجود نہ ہوا ہو،اور وہ نہیں مگر اللہ عزوجل ہمارا سچا خدا،،اھ
(ص 31)
واللہ تعالی اعلم
کتبہ
محمد سفیرالحق رضوی
خادم دارالعلوم غریب نواز پریاگ راج
7ذوالقعدہ 1441ھ
0 تبصرے