شرکائے قربانی میں دیوبندی شامل ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 977

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ 
سوال ایک بھینس کی قربانی میں چھ آدمی سنی ہیں اور ایک آدمی دیوبندی ہے جو سنی ہیں انکی قربانی ہوگی یا نہیں جواب عنایت فرمائیں
السائل. محمد محبوب عالم آزاد نگر






وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں کسی کی بھی قربانی نہیں ہوگی. 
دیوبندی مذہب کےمولوی اشرف علی تھانوی قاسم نانوتوی رشید احمد گنگوہی خلیل انبیٹھوی کے  ان کے کفریات  قطعیہ مندرجہ حفظ الایمان ص  8 تحزیرالناس ص 28/14/13 اوربراہین قاطعہ ص 51 کی بناپر مکہ معظمہ مدینہ منورہ اورہندو پاک بنگلہ دیش اور برما کے سیکڑوں علمائے کرام ومفتیان عظام  نے کافر و مرتد قرار دیا ہے جس کی تفصیل فتاوی حسام الحرمین اورالصوارم الہندیہ میں ہے اور سارے دیوبندی انہیں اپنا پیشوا اورمسلمان مانتے ہیں اور ان کے حامی ہیں تو وہ بھی مرتد کےحکم میں ہیں اور رافضی بھی کئ وجوہ سے کافر و مرتد ہیں جس کی تفصیل تحفہ عشریہ میں موجود ہے ان میں سے کوئی قربانی کے جانور میں حصے لیتا ہے تو کسی کی بھی قربانی نہیں ہوگی بلکہ اگرصرف گوشت کی نیت سے کوئی شریک ہو تو بھی قربانی نہیں ہوگی حضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ شرکاء میں سے ایک کافر ہے یا ان میں ایک شخص مقصود قربانی نہیں بلکہ گوشت حاصل کرنا ہے تو کسی کی قربانی نہ ہوگی "اھ مختصرا
(بہارشریعت ح 15 ص142) 

درمختار کتاب الاضحیۃ میں ہے
وان کان الشریک الستۃ نصرانیااومریدااللحم لم یجزعن واحدمنھم "اھ (ج6 ص 326) 

اورفتاوی عالمگیری میں ہے 
ولوکان احد الشرکاءذمیاکتابیا اوغیر کتابی وھویریداللحم اویریدالقربۃ فی دینہ لم یجز ئھم عندنالان الکافر لایتحقق منہ القربۃ فکانت نیتہ ملحقۃ بالعدم فکان یرید اللحم " اھ
(ج5ص 304 باب فیمایتعلق بالشرکۃ فی اضحایا) 

لھذا اگر بڑے جانوروں کی قربانی میں وہابی دیوبندی تبلیغی رافضی وغیرہ ان میں کا کوئی بھی شریک ہوگا تو ہرگز کسی کی قربانی نہ ہوگی آور واجب ان کےذمہ سے ساقط نہ ہوگا اس لئے ہر شخص پر لازم ہے کہ پوری تحقیق سے معلوم کرے کہ کوئ وہابی دیوبندی حصے میں شریک تو نہیں ہے"اھ
 فتاوی مرکزتربیت افتاء ج ,2 ص 329/328/ قربانی کا بیان / مطبوعہ فقیہ ملت اکیڈمی اوجھا گنج بستی

والله تعالیٰ اعلم بالصواب 

          کتبہ
محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۳/ ذی الحجہ ۱۴۴۱ہجری
 ۲۵/ جولائی ۲۰۲۰عیسوی  بروز سنیچر






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney