آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

حدیث قدسی و قرآن مجید میں کیا فرق ہے؟

سوال نمبر 976

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام حدیث قدسی اور قرآن میں کیا فرق ہے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
 عین نوازش ہوگی سائل محمد عباس اشرفی کچھوچھہ شریف





الجواب بعون الملک الوہاب
حدیثِ قدسی اور قرآن  میں فرق بیان کرتے ہوئے صاحب تفسیر نعیمی حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
 حدیثِ قدسی خواب  اِلہام سے بھی حاصل ہوسکتی ہے!!!
قرآن بیداری ہی میں آئے گا ۔ نیز قرآن کے لفظ بھی رب کے ہیں؛ حدیث کا مضمون رب کا ، الفاظ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے

مرآۃ المناجیح ج 1  ص 57 / ایمان کا بیان 
(مطبوعہ اسلامک پبلیکیشنز) 

مزید تفصل کے لیے مذکورہ کتاب کا مطالعہ کریں 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

       کتبہ
 محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۳/ ذی الحجہ ۱۴۴۱ہجری
 ۲۵/ جولائی ۲۰۲۰عیسوی  بروز سنیچر



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney