آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مزارات پر جو دھاگہ بکتا ہے اس کا پہننا کیسا ہے

سوال نمبر 990

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ اجمیر شریف کا دھاگا پہنتے ہیں اس کے بارے میں کیا حکم شرع ہے برائے کرم حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

سائل  :  محمد مشرف رضا رضوی






وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجوابـــــــــــ بعون المک اوھاب

اجمیر شریف یا کسی  بھی جگہ کا دھاگہ ہاتھ میں جائز نہیں کہ اس میں مشرکین سے مشابہت ہے وہ بھی اپنے تیرتھ استھانوں سے اسی قسم کے دھاگے لاکر باندھتے ہیں نیز انکا ایک تہوار رکشا بندھن ہے جس میں اسی قسم کے دھاگے باندھے جاتے ہیں اور تشبہ بالغیر ناجائز و گناہ ہے 
حضور شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق صاحب امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ
 مسلمانوں کو یہ جائز نہیں کہ دھاگہ ہاتھ میں باندھے اس میں مشرکین کے ساتھ تشبہ ہے اور حدیث شریف میں ہے
من تشبہ بقوم فھومنہم 

ماہناما اشرفیہ اپریل 1998

فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد دوم ص ٤٣٦
ہکذا۔.    غلط فہمی اورانکی اصلاح
صفحہ نمبر١٧٤
واللہ اعلم بالصواب
محمدالطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگالکھیم پورکھیری یوپی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney