آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

عورتوں کو کفن پہنانے کا طریقہ

سوال نمبر 991

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
کیا فرماتے ھیں علماۓ کرام ومفتیان عظام۔ ایک عورت کوکتنے کفن دیۓ جاٸیں گے نیزپہنانے کاطریقہ کیاھے
المستفتی۔ محمدرجب علی قادری فیضی اترولوی





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجـــــوابـــــ بعون الملک الوہاب

عورت کے لئے پانچ کپڑے لفافہ ۔ ازار۔ قمیص ۔ اوڑھنی۔ سینہ بند۔

کفن پہنانےکااحسن طریقہ یہ ہے میت کوغسل دینے کے بعد بدن کو کسی پاک کپڑے سے آہستہ پونچھ لیں کہ کفن تر نہ ہو اورکفن کوایک بار یا تین بار یا پانچ بار یا سات بار دھونی دے لیں اس سے زیادہ نہیں پھر کفن یوں بچھائیں کہ سب سے پہلے سینہ بند پھر بڑی چادر یعنی لفافہ پھر ازار یعنی تہبند پھر اوڑھنی۔پھر قمیص یعنی کفنی پھرمیت کواس پرلٹائیں۔پھر مرد کیطرح تمام بدن پر خوشبو ملیں اور ماتھے ناک ہاتھ گھٹنے اورقدم پر کافور لگائیں پھر سینہ پر داہنے ہاتھ کی انگلی سےکلمہ شریف لکھیں اور پیشانی پر 
بسم اللہ شریف لکھیں پھر قمیص پہنائیں پھراس کےبال کےدو حصے کرکے کفنی کے اوپر سینہ پر ڈال دیں پھر اوڑھنی نصف (آدھے)پشت (پیٹھ)کےنیچے سےسرپر لاکرمثل نقاب ڈال دیں کہ سینہ تک رہےاوڑھنی کی لمبائی آدھے پیٹھ سے لیکر سینہ تک اور چوڑائی ایک کان کی لو سے دوسرے کی لوتک ہے۔پھر ازار پہنائیں پہلے بائیں طرف سے پھر داہنی طرف سے پھرلفافہ لپیٹیں پہلے بائیں طرف سے پھر داہنی طرف سے پھر سینہ بند بالائے پستان سے ران تک لاکر باندھ دیں

بہارشریعت جلد اول ۔حصہ چار صفحہ نمبر/141/142

اکثر جگہوں پر دیکھا گیاہے کہ عورتوں کے لئے پہلے چادر بچھاتے ہیں پھر سینہ بندیہ بھی درست ہے

ماخوذ ازبسترعلالت سے قبرتک صفحہ نمبر۔/51/52

محمدالطاف حسین قادری
 دارالعلوم غوث الوری ڈانگالکھیم پورکھیری یوپی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney