آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مکی و مدنی سورتوں کا خلاصہ؟

سوال نمبر 992

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 علمائے کرام کے بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ سورہ مکی اور سورہ مدنی قرآن میں کسے کہتے ہیں جواب عنایت فرمائے
سائل:-- محمد گلبہار عالم رضوی گلبرگہ شریف کرناٹک۔۔





وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب:

قرآن کریم کی سورتیں دو قسم کی ہیں، بعض سورتیں مکی ہیں اور بعض مدنی ہیں۔
اس حوالے سے مفسرین کرام کے تین اقوال ہیں:

(۱)  بعض مفسرین کرام فرماتے ہیں کہ جو سورتیں مکہ مکرمہ میں نازل ہوئیں وہ سورتیں مکی ہیں اور جو سورتیں مدینہ منورہ میں نازل ہوئیں وہ سورتیں مدنی ہیں، گویا مکی و مدنی سورتوں کی وجہ تسمیہ باعتبار مکانِ نزول کے ہے۔

(۲) مفسرین کرام کی ایک دوسری جماعت کی رائے یہ ہے کہ جن سورتوں میں اہل مکہ سے خطاب کیا گیا ہے وہ سورتیں مکی ہیں اور جن سورتوں میں خطاب اہلِ مدینہ سے ہے وہ سورتیں مدنی ہیں، ان کے نزدیک گویا وجہ تسمیہ میں مخاطب کا اعتبار کیا گیا ہے۔

(۳) مفسرین کرام کا تیسرا قول جو زیادہ مشہور اور راجح ہے وہ یہ ہے کہ جو سورتیں رسول اللہ ﷺ کے مدینہ منورہ ہجرت کرنے سے پہلے نازل ہوئیں تھی وہ سورتیں مکی ہیں اور جو سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں وہ سورتیں مدنی ہیں،

(مناهل العرفان في علوم القرآن (1/ 193)

کتبہ:-- غلام محمد صدیقی فیضی
متعلم (درجہ تحقیق سال دوم) دار العلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف سدھارتھ نگر یوپی الہند

۲/ محرم الحرام ۱۴۴۲ ہجری مطابق ۲۲/ اگست ۲۰۲۰ عیسوی بروز سنیچر



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney