آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا سلام کا جواب دینا واجب ہے

سوال نمبر 993

السلام علیکم رحمتہ اللّٰہ وبرکاتہُ
سلام کا جواب دینا واجب ہے اسکے تعلق سے   متن  حدیث اگر کوئی صاحب بھیج دیں مہر بانی ہوگی 

سائل:-- غلام معین الدین اتر پردیش





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب

مسلمان کے سلام کا جواب دینا واجب ہے 
اگر کوئی  مسلمان کسی کو سلام کرے  فوراً جواب دینا چاہیۓ جبکہ کوٸی مانع جواب نہ ہو اور اگر مسلمان  اس کے سلام کا جواب نہ دے تو ترک واجب کی بنا پر وہ گنہگار ہوگا 

رسم و رواج کی شرعی حیثیت صفحہ 198پر ہے
جب کسی سے ملاقات ہو  تو اسے سلام کرنا سنت مبارکہ ہےاور دوسرے کا فوراًفوراً اتنی آواز میں جواب دینا کہ سلام کرنے والا سن لے واجب ہے 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حق المسلم علی المسلم خمس ردالسلام وعیادۃ المریض واتباع الجنازۃ واجابۃ الدعوۃ وتشمیت العاطس
ترجمہ: مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں
 (1)سلام کا جواب دینا 
(2)بیماری میں عیادت کرنا 
(3) جنازہ کے پیچھے ہونا 
(4) دعوت قبول کرنا
(5)چھینک پر تمحیدکا جواب دینا
(یعنی الحمد لله کے جواب  میں یرحمک الله کہنا ) 
(صحیح بخاری،  کتاب الجنائز، باب الامر باتباع الجنائز ،جلد 2، صفحہ 71، دار طوق الجناۃ) 


واللہ ور سولہ اعلم بالصواب 

           کتبہ
محــــمد معصــوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۲۹/ ذی الحجہ ۱۴۴۱ہجری
۲۰/ اگست ۲۰۲۰عیسوی  بروز جمعرات



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney