پلاسٹک کی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟

سوال نمبر 994

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پلاسٹک کی ٹوپی جو عام طور پر مسجدوں میں رکھی ھوتی ھیں اسکو پہن کر نماز مکروہ ھوگی یا نہیں.تسلی بخش جواب سے نوازیں.
سائل عبدالمصطفی لاھور پاکستان





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں نماز ہو جائے گی 
 پلاسٹک کی ٹوپی جو مسجد میں رکھی ہوتی ہے اسے پہن کر نماز پڑھنے  سے نماز ہوجائے گی 
کیونکہ وہ اسی کام کے لیے مسجد میں  رکھی جاتی ہے کہ لوگ ننگے سر نماز پڑھنے سے بہتر ہے کہ ٹوپی پہن کر نماز پڑھیں؛ 
البتہ  پلاسٹک والی سے؛  کپڑے والی یا جو بھی عرفا عمدہ کہلاتی ہو اسے پہن کر نماز پڑھنا بہتر ہے 
(کتب فقہ ) 

ھذا ماظھرلی وھو سبحانہ وتعالیٰ واحکم واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

          کتبہ
محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۲محرم الحرام ١٤٤٢ ھجری  ۲۲اگست ۲۰۲۰ عیسوی بروز سنیچر
الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفۂ تاج الشریعہ سید شمس الحق برکاتی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney