ایام محرم میں کتنے روزے رکھے جائیں

سوال نمبر 995

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

محرم الحرام کے روزہ کے بارے میں حدیث شریف میں کیا فضیلت ہے اور کتنے دن روزہ رکھنا مستحب ہے اس مہینے میں ۔۔ بتادیں مہربانی ہوگی ۔۔

احمد حسین رضوی گھوسی





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب:-- ایک شخص مذکورہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! رمضان کے علاوہ کس مہینے میں روزے رکھوں؟؟ ارشاد فرمایا کہ اگر تم نے رمضان کے بعد کسی مہینے کے روزے رکھنے ہوں تو محرم کے روزے رکھو۔ یہ اللہ پاک کا مہینہ ہے۔اس مہینے میں ایک دن ہے جس میں اللہ پاک نے ایک قوم کی توبہ قبول کی اور دوسروں کا بھی توبہ قبول فرمائے گا۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ماہ رمضان کے بعد سب سے اچھا افضل روزے اللہ پاک کے مہینے کے روزے ہیں اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز ہے۔

حوالہ فیضان محرم صفحہ نمبر3  تا 4 ناشر مکتبہ دعوت اسلامی

من صلی یوم عاشورہ أربع رکعات فقراءفی کل رکعة فاتحةالکتاب وقل ھو اللہ أحد إحدى عشر مرات غفراللہ لہ ذنوب خمسين عاما وبنی له منبرامن نور .

ترجمہ:-- جس نے عاشورہ کےدن چار رکعت نماز ادا کی کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور"قل ھواللہ احد"گیارہ بار پڑھا تو اللہ تعالی اسکے پچاس سال کے گناہ صغائر معاف فرمادیگااور اسکے لئے نورکاایک منبرتیار کیاجائےگا

(((نزهة المجالس)))

یوم عاشورہ کا روزہ رکھے اور اس کے ساتھ نویں یا گیارہویں محرم الحرام کا روزہ بھی ملا لیجیئے۔اور حضرت سیدنا علی مرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا فرمان ہے کہ جو عاشورہ کے دن ہزار مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اس کی طرف رحمن( اللہ پاک) نظر فرمائے گا۔اور جس کی طرف رحمن نظر فرمائے گا اسے کبھی عذاب نہیں دے گا۔

حوالہ فیضان محرم صفحہ نمبر 11 ناشر مکتبہ دعوت اسلامی

واللہ تعالیٰ اعلم
از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney