عورت کو طلاق دیتے وقت مہر، حال، پر ہوگا یا ،ماضی، پر؟

سوال نمبر 1042

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے شادی کی عورت کامہر ایک جوڑی سونے کا جھالا جس کی قیمت پچاس ہزار ہے کچھ سال کے بعد طلاق دے دیا جب کہ اتنے سونے کی قیمت اسی ہزار ہوگیا تو کیا مہر میں اسی ہزار دینا پڑے گا 
سائل محمد سعید رضوی بمبئ




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب:- صورت مسئولہ میں اسی ہزار ہی دیا جائے گا یا ایک جھالا دیں جو مہر میں مقرر ہے وہی دے دیں۔ جیسا بہار شریعت میں ہے کہ اگر درہم کے سوا کوئی اور چیز مہر ٹھہری تو اُس کی  قیمت عقد کے وقت دس ۱۰ درہم سے کم نہ ہو اور اگر اُس وقت تو اسی قیمت کی  تھی مگر بعد میں  قیمت کم ہوگئی تو عورت وہی پائے گی پھیرنے کا اُسے حق نہیں  اور اگر اس وقت دس ۱۰ درہم سے کم قیمت کی  تھی اور جس دن قبضہ کیا قیمت بڑھ گئی تو عقد کے دن جو کمی تھی وہ لے گی، مثلاً اُس روز اس کی  قیمت آٹھ درہم تھی اور آج دس ۱۰ درہم ہے تو عورت وہ چیز لے گی اور دو درہم اور اگر اُس چیز میں  کوئی نقصان آگیا تو عورت کو اختیار ہے کہ دس درہم لے یا وہ چیز
(حوالہ بہار شریعت جلد دوم حصہ ہفت صفحہ نمبر 63 ناشر مکتبہ المدینہ کراچی دعوت اسلامی)

واللہ تعالیٰ اعلم
از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney