ایک طلاق دینے کے بعد عدت میں رجوع نہ کیا اب نکاح ہوسکتا ہے کہ نہیں؟

سوال نمبر 1044

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

جناب  مفتیان صاحبان دامت فیضوکم العالیہ ۔
سوال یہ ھے کہ شوہر نے بیوی کو ایک طلاق دی اور کافی عرصہ تک نہیں ملے اسکا شرعی حکم کیا ہے۔

سائل محمد سرفراز عالم سیتامڑھی بہار۔







وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں ایک طلاق بائن واقع ہُوئی اور جب تک اس کی بیوی عدت میں رجعت کر سکتی ہے اور سوال سے واضح ہے کہ عدت ختم ہو گیا ہے پھر سے رکھنا چاہتا ہے تو دوبارہ نکاح کرلیں حلالہ وغیرہ کی ضرورت نہیں۔
جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مابین عدّت یعنی عدت کے دوران کے رجعت کا اختیار ہے اور بعد انتضائے عدت یعنی عدت ختم ہو جائے تو اگر عورت چاہے اس سے نکاحِ جدید کرسکتا ہے.
(حوالہ فتاوی رضویہ جلد 12 صفحہ نمبر 368 دعوت اسلامی۔)

واللہ تعالیٰ اعلم
از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری
۱۰ستمبر۲۰۲۰/
۲۱محرم الحرام ۱۴۴۲







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney