سوال نمبر 1045
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام و مفتیان عظام کے بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ زید کہتا ہے کہ ظہر عصر عشاء قبل جماعت سنت نمازیں دو ہی ہے اور بکر کہتا ہے چار ہے صحیح قول کیاہے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں،
سائل محمد گلبہار عالم رضوی گلبرگہ شریف
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں بکر کا قول درست ہے،
فرض ظہر سے پہلے چار رکعت سنت موکدہ ہے اور عصر و عشاء فرض سے پہلے بھی چار رکعت سنت ہے لیکن وہ غیر موکدہ ہے،
(بہار شریعت حصہ چہارم سنن ونوافل کا بیان)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتــــــبـہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲٤/ محرم الحرام ١٤٤٢ہجری
۱۳/ ستمبر ۲۰۲۰عیسوی بروز اتوار
0 تبصرے